پی ٹی آئی سے مذاکرات کا ماحول بنا تو خوش آمدید :فضل الرحمن

پی ٹی آئی سے مذاکرات کا ماحول  بنا تو خوش آمدید :فضل الرحمن

ٹھٹھہ(این این آئی)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے بامقصد مذاکرات کا ماحول بنتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے ۔

مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس کی کوئی تجویز سامنے نہیں آئی، ہم 9 مئی کو پشاور میں ملین مارچ کرنے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کا ایک پہلو قانونی جبکہ دوسرا پہلو سیاسی بھی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پی ٹی آئی کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں ہوئی ہیں،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ملک میں عوامی نمائندگی دکھائی نہیں دے رہی۔ ہم چاہتے ہیں ملک میں حقیقی نظام قائم ہو۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں