حکومت پاک ایران گیس منصوبے میں تاخیر نہ کرے :حافظ نعیم

حکومت پاک ایران گیس منصوبے میں تاخیر نہ کرے :حافظ نعیم

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی ، ملاقات میں ایرانی سفیر نے حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی منتخب ہونے پر مبارک باددیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کا انتخابی نظام انتہائی جمہوری اور قابل تقلید ہے ،ایر انی سفیر نے امیر جماعت کو دورہ ایران کی دعوت بھی دی۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ فلسطینیوں کو ایران کی مزید حمایت کی ضرورت ہے ۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر حکومت کو بین الاقوامی دباؤ سے باہر آنا چا ہئے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت کو یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچانے میں تاخیر نہیں کرنی چا ہئے ۔ جماعت اسلامی پوری طاقت کے ساتھ فلسطین ایشو اور کاز کے ساتھ کھڑی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں