ایسالگ رہا ہے لاہور میں مارشل لا ہے :اسد قیصر

ایسالگ رہا ہے لاہور میں مارشل لا ہے :اسد قیصر

لاہور(سیاسی رپورٹرسے ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے دورہ لاہور کے دوران ویڈیو پیغام میں نے کہاہے کہ ماحول ایسا لگ رہا ہے جیسے عملاً لاہور میں مارشل لا ہے۔

ہمارے کارکنوں کے گرد دائرہ تنگ کیا گیا ہے اس کی کسی قانون اور آئین میں کوئی گنجائش  نہیں، عدلیہ کے حوالے سے حکومت کی جانب سے لائی جانے والے ترمیم کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی ۔ اسد قیصر کاکہنا ہے کہ حکومت اداروں میں مداخلت کرکے سیاسی مقاصد کو پروان چڑھانا  چاہتی ہے ،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ،اگر ایسا کچھ ہوا تو یہ بہت بڑا ڈیزاسٹر ہو گا۔ادھر تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسیر رہنما یاسمین راشد کے بیٹے اور خاوند ڈاکٹر راشد سے ملاقات کی ، اس موقع پر اسد قیصر نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کس طرح یاسمین راشد کو خراج تحسین پیش کروں ۔ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے ، اسد قیصر نے اس موقع پرگفتگو میں کہاکہ تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی اور تمام قیدی کارکن جلد رہا ہونگے ،جبرو ظلم ہو رہا اس کی اسمبلی فلور پر آواز اٹھاؤں گا ۔ہماری قانون کے مطابق جدوجہد جاری رہے گی ۔اسد قیصر نے کہاکہ حکومت گندم سکینڈل کو دبانے کی کوشش کر رہی ہم کسانوں کے ساتھ ہیں ۔ کارکنوں سے درخواست ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں