باجوہ کی ایکسٹینشن کیلئے میں نے ووٹ نہیں دیا تھا ،خرم دستگیر

 باجوہ کی ایکسٹینشن کیلئے میں نے ووٹ نہیں دیا تھا ،خرم دستگیر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہپارلیمنٹ میں سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ایکسٹینشن کا ووٹ نہیں دیا تھا ۔

میں لابی میں بیٹھا تھا آئندہ بھی ایسا کوئی معاملہ ہواتو لابی میں ہی بیٹھا رہوں گا۔ پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کو اگر سزا دی جاتی تو سانحہ 9 مئی نہ ہوتا۔ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سیاست میں پرفیکشن ہو ہی نہیں سکتی ، اس ملک کو مشکلات سے صرف نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں، لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں افغانستان کو صرف ایک ہمسایہ ملک کی طرح ہی دیکھنا ہو گا،۔ان کا کہنا تھا کہ ادارے تقسیم ہیں، ججز کے خطوں کے معاملے کے بعد یہ تقسیم واضح ہو گئی ہے ، نیب کو ختم ہو جانا چاہیے یہ کام ایف آئی اے کا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں