پنجاب :جیلوں میں آن پے سکیل پر تعینات 6سپرنٹنڈنٹس کورس پر روانہ

پنجاب :جیلوں میں آن پے سکیل پر  تعینات 6سپرنٹنڈنٹس کورس پر روانہ

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر)پنجاب کی جیلوں میں آن پے سکیل پر تعینات 6 سپرنٹنڈنٹس جیل کورس پر روانہ ہوگئے ۔سپرنٹنڈنٹس جیل کے کورس پر جانے کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس کو اضافی چارج سونپ دئیے گئے ۔

ایڈیشنل سپر نٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آفتاب احمد کورس پر روانہ ، محمد اکرم کو اضافی چارج ،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور محمد عمیر اکرم کی جگہ کاشف سیف کو اضافی چارج ،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ اسامہ کی جگہ آصف مرتضٰی کو اضافی چارج ،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن محمد علی خان کی جگہ محمد ناصر کو اضافی چارج ،ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل لاہور کاشف علی کی جگہ محمد نثار سرور کو اضافی چارج ،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یارخان کامران حیدر کی جگہ محمد فہیم کواضافی چارج دے دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں