اوکاڑہ:باردانہ فروخت کرنے کا الزام ، پاسکو کا پرچیزافسر گرفتار

اوکاڑہ:باردانہ فروخت کرنے کا  الزام ، پاسکو کا پرچیزافسر گرفتار

اوکاڑہ(خبر نگار)اوکاڑہ میں پاسکو کے پرچیز افسر کو مبینہ طور پر سینکڑوں بوریاں باردانہ فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

چک نمبر 21 فور ایل کے پاسکو سنٹر پر باردانہ کی غیر قانونی فروختگی کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار نے عملے کے ہمراہ چھاپہ مارا توباردانہ لوڈ کرنے والے ڈرائیور اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے اور ایک کچے رجسٹر پر ریکارڈ مرتب کیا جارہا تھا۔چھاپہ مار ٹیم نے باردانہ فروخت کرنے کے الزام میں تھانہ شاہبور میں تحصیلدار اوکاڑہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں