نائلہ کیانی 8ہزار میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنیوالی پہلی پاکستانی

نائلہ کیانی 8ہزار میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنیوالی پہلی پاکستانی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)نائلہ کیانی ماکالو کی چوٹی کو سر کر کے 8000 میٹر کی 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والی نائلہ کیانی نے اتوار کو ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرتے ہوئے 8485 میٹر بلند دنیا کی 5ویں بلند ترین چوٹی مکالو کو کامیابی سے سر کیا ۔ نائلہ نے پاکستانی وقت کے مطابق 8بج کر 50منٹ پر چوٹی کو سر کیا۔ نائلہ کیانی نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا بھی مظاہرہ کیا۔ وہ ایک ایرو سپیس انجینئر ہیں ، جنہوں نے لندن یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور ایچ ایس بی سی بینک میں ایسوسی ایٹ نائب صدر کے طور پر نمایاں عہدہ پر فائز ہیں، وہ دو چھوٹے بچوں کی ماں بھی ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں