جنوبی وزیرستان:ٹک ٹاک کیلئے نابیناشخص کوسیلابی پانی میں پھینکنے کی ویڈیووائرل

جنوبی وزیرستان:ٹک ٹاک  کیلئے نابیناشخص کوسیلابی پانی  میں پھینکنے کی ویڈیووائرل

جنوبی وزیرستان (این این آئی)جنوبی وزیرستان میں ٹک ٹاک بنانے کے لیے نابینا شخص کو سیلابی پانی میں پھینک دیا گیا۔

سوشل میڈیاپر واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوگئی،نجی ٹی وی کے مطابق ذہنی معذور اور نابینا شخص کو چند افراد نے ویڈیو بنانے کیلئے سیلابی ریلے میں پھینک دیا،اطلاعات ہیں کہ ویڈیو میں نظر آنے والا شخص جنوبی وزیرستان زرمیلانہ کا رہائشی ہے ،ویڈیو وانا کے کسی گاؤں میں بنائی گئی،تاہم معذورشخص بچ گیا،ڈی پی او جنوبی وزیرستان لوئر فرمان اللہ نے بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں