مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 4افراد جاں بحق ، 3 زخمی

مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 4افراد جاں بحق ، 3 زخمی

لاہور،مانگا منڈی (سپیشل کرائم رپورٹر،نمائندہ خصوصی)صوبائی دار الحکومت کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق مزدا ویگن کی چھت پر بیٹھے 2افراد مال روڈ انڈر پاس سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں وادی نیلم آزاد کشمیر کا رہائشی حسین کاظمی جاں بحق ہو گیا جبکہ ساہیوال کا رہائشی عزیر افضل شدید زخمی ہو  گیا، پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر گاڑی قبضے میں لے کر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ،ادھر مانگا منڈی میں رائیونڈ روڈ پر تیزرفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکرمار دی جس کے نتیجہ میں ایک ہی گھر کے دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق 2 افراد زخمی ہو گئے ، جا ں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ محمد شریف، 3 سالہ بابر علی، 6 سالہ ماریہ کے نام سے ہوئی ہے ۔دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔ مانگا منڈی پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں