سینیٹرایمل ولی متفقہ طور پر اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

 سینیٹرایمل ولی متفقہ طور پر اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

پشاور (اے پی پی،آئی این پی ) سینیٹر ایمل ولی خان متفقہ طور پر عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر منتخب کرلئے گئے ۔

 اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کا اجلاس اتوار کو باچا خان مرکز پشاور میں ہوا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی الیکشن کمیشن میاں افتخار حسین نے کی ۔ سابق وزیراعلٰی امیر حیدر خان ہوتی نے مرکزی صدارت کیلئے سینیٹر ایمل ولی خان کا نام تجویز کیا۔ مرکزی کونسل کے تمام اراکین نے سینیٹر ایمل ولی خان کے نام کی منظوری دی ۔ بعد ازاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی نے کہا کہ ہم پختون سرزمین پر کسی کے غلام نہیں رہناچاہتے ، تمام ادارے آئینی دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں گے تو پاکستان آگے بڑھے گا ، اٹھارہویں آئینی ترمیم خطرات سے دوچار ہے اور اس پر حملے ہورہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں