گندم درآمد کا ذمہ دار نہیں ہوں ،مخالفت کی تھی :سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی

گندم درآمد کا ذمہ دار نہیں ہوں ،مخالفت  کی تھی :سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی

اسلام آباد (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار کردیا۔

ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نگران دور میں وزیر کو دکھائے بغیر سمری منظور کرنے کا کلچر فروغ پا چکا تھا،سیکرٹریز اور اسٹیبلشمنٹ ایسا یہ کہہ کر کرتے تھے کہ نگران وزیر تو 4 دن کیلئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے گندم درآمد کرنے کی مخالفت کی تھی جبکہ نجی شعبے کو گندم منگوانے کی اجازت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے دی تھی۔سابق نگراں وزیر فوڈ سکیورٹی نے کہا ہے کہ گندم درآمد کی سمری میرے وزیر بننے سے پہلے جاچکی تھی۔سابق نگراں وزیر نے کہا کہ سمری بھیجی گئی کہ 5 لاکھ یا 1 ملین ٹن تک گندم درآمد کی جائے جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے رائے دی ابھی ہمارے پاس گندم کے وافر ذخائر ہیں، میں نے کہا گندم منگوانے کی ضرورت نہیں، اس لیے ٹی سی پی کے ذریعے گندم نہ منگوائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں