بلوچستان حکومت کا 5لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

بلوچستان حکومت کا 5لاکھ  ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ

پشین(این این آئی)بلوچستان کے وزیرخوراک نور محمد دمڑ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے صوبے کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 جس کیلئے صوبائی وزارت خزانہ کو اس مد میں 5 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،گندم کے معیار اور نگرانی میں کوئی کوتا ہی برداشت نہیں کی جائے گی، غیرحاضر ملازمین کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں محکمہ خوراک کے زیر انتظام پی آر سینٹر کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حاجی نور محمد دمڑ نے مزید کہا کہ عوام کو معیاری اور سستاگندم فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے آج 6 مئی سے بلوچستان کے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے ، وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ خوراک کو بیگز کی خریداری کیلئے 13 کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں