الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے  درخواست آج سماعت کیلئے مقرر

لاہور (آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان شہری طالب حسین کی درخواست پر آج (پیر ) 6مئی کو سماعت کریں گے ۔واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کر رکھی ہے ۔درخواست گزار نے اپیل میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران کا سیاسی بنیادوں پر تقرر کیا جاتا ہے ، سیاسی تقرریوں کی وجہ سے الیکشن کمیشن اور اس کے ممبران کی حیثیت متنازعہ ہو چکی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں