راولپنڈی:ڈولفن اہلکار کوشہید کرنیوالے 2دہشتگردمارے گئے

راولپنڈی:ڈولفن اہلکار کوشہید  کرنیوالے 2دہشتگردمارے گئے

راولپنڈی (خبر نگار)ڈولفن اہلکار کو شہید کرنے والے کالعدم تحریک طالبان کے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد مردہ خامہ منتقل کر دی گئیں،فائرنگ کا مقابلہ گزشتہ رات راولپنڈی کے علاقہ روات جاوا روڈ پر ہوا۔جس میں2دہشتگردہلاک ہوگئے ،جبکہ باقی انکے ساتھی فرارہوگئے ،مارے گئے دہشتگردوں کی شناخت نصیب اللہ اور احسان اللہ کے نام سے ہوئی ہے اورانکا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایا گیا ہے ،دہشتگردوں کے قبضے سے بارودی مواد ،دستی بم اور دیگر سامان بر آمد ہوا، مارے گئے دہشتگرد چند روز قبل راولپنڈی میں ڈولفن اہلکار پر حملے میں ملوث تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں