صد زرداری تین روزہ دورے پرآج کوئٹہ جائیں گے

صد زرداری تین روزہ دورے  پرآج کوئٹہ جائیں گے

اسلام آباد(آن لائن)صدر آصف علی زرداری آج تین روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے ،صدرمملکت بننے کے بعد ان کا بلوچستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔

وہاں وہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے صدر کے اعزاز میں آج عشائیہ دیا جائے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صدر بلوچستان کابینہ کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ ،سیاسی وقبائلی عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں