پی آئی اے نجکاری میں پیش رفت ، ری سٹرکچرنگ سکیم منظور

 پی آئی اے نجکاری میں پیش رفت ، ری سٹرکچرنگ سکیم منظور

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیش رفت، ایس ای سی پی نے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کی سکیم منظور کر لی۔نجکاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری میں سکیم آف ارینجمنٹ منظور کی گئی ہے ۔

 نجکاری کی سکیم آف ارینجمنٹ 3 مئی کو منظور ہوئی۔پی آئی اے کی سکیم آف ارینجمنٹ سے سٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کر دیا گیا ۔ سکیم میں اثاثے ، خسارے اورقرض ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کر دئیے گئے جب کہ اہم قانونی پیش رفت سے وزارت خزانہ اور نجکاری کو بھی آگاہ کر دیا گیا۔سکیم کیلئے وزارت نجکاری نے وزارت خزانہ اور ایوی ایشن کی معاونت حاصل کی۔ سٹاک ایکس چینج، سینٹرل ڈیپازٹری اور نیشنل کلیئرنگ کمپنی کو آگاہ کر دیا گیا۔پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی لسٹنگ کیلئے رولز ، ریگولیشن آسانی سے کی جاسکتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں