مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اب ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے :وسیم سجاد

مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اب  ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتے :وسیم سجاد

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین سینیٹ و ماہر قانون وسیم سجاد نے دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘دنیا کامران خان کے ساتھ’’میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلہ اہم ہے۔۔۔

 ابھی تو یہ عبوری آرڈر ہے ،سپریم کورٹ میں یہ مقدمہ چل رہا ہے ،اب اگر قانون سازی بھی ہوئی تو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان ووٹ نہیں دے سکیں گے ،جو قانون سازی پہلے ہو چکی اس پر یہ فیصلہ اثر اندازنہیں ہو گا۔ وسیم سجاد نے مزید کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں اگر یہ مقدمہ کامیاب ہو گیا تو اس کا اثر سیاسی اور قانونی بھی ہوگا ، ایک تو یہ ہے کہ ن لیگ ،پی پی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جو اسمبلیوں میں تعداد ہے وہ کم ہوجائے گی،کیونکہ جو ان کو مزید نشستیں ملی تھیں ، وہ واپس ہوجائیں گی، دوسرا یہ ہے اس کا اثر سینیٹ الیکشن پر بھی ہوگا ،قانونی طور پر یہ مقدمہ پہلی بار سپریم کورٹ میں آیا ہے ۔وسیم سجاد نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق کے پی سمیت وفاق،صوبوں کی منتخب مخصوص نشستوں کے ارکان پر ہوگا،مخصوص نشستوں کے فیصلے کا اثر صدر، چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر بھی پڑسکتا ہے ،ہوسکتاہے اس پرسوال اٹھایا جائے ،مزید کہا کہ اگر حکومت عدلیہ کے حوالے سے یا دیگر معاملات پر قانون سازی کرنا چاہتی ہے ،یا آئینی ترامیم لانا چاہتی ہے تو یہ عمل رک جائے گا ، آئندہ جو بھی قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں کارروائی ہو گی، مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اس میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...