چوزے کی برآمد میں کمی چکن 78 روپے کلو سستا

 چوزے کی برآمد میں کمی  چکن 78 روپے کلو سستا

لاہور(کامرس رپورٹر)فارمی چوزے کی افغانستان کو برآمد میں کمی کے پاکستانی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے جس کی وجہ سے برائلر مرغی کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔

 رسد میں اضافہ کے نتیجہ میں لاہور میں ایک ہی دن میں مرغی گوشت کی قیمت میں 78روپے کلو ریکارڈ کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 470روپے کلو ہو گئی،زندہ برائلر مرغی کی قیمت54روپے کمی سے 324روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت254روپے درجن کی سطح پر مستحکم رہی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں