حافظ آباد:کار نہر میں جا گری والد ،بیٹا اور بیٹی جاں بحق

حافظ آباد:کار نہر میں جا گری والد ،بیٹا اور بیٹی جاں بحق

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)حافظ آباد میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر جھنگ برانچ نہر میں جا گری جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔۔۔

 جبکہ ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کار سوار خاتون کو زندہ بچا لیا ۔حافظ آباد کے گائوں گیگے کا رہائشی مقامی زمیندار فیاض احمد اپنی اہلیہ زینب،12سالہ بیٹے فیضان اور 15 سالہ بیٹی کائنات کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر شہر سے گائوں جا رہا تھا کہ بھون کلاں کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر جھنگ برانچ نہر میں جا گری جس کے باعث فیاض احمد اسکا بیٹا فیضان اور بیٹی کائنات ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ڈسٹرکٹ آفیسر عدنان نواز کی سر براہی میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیاض احمد کی بیوی زینب کونہر سے زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں