بجلی ٹیرف میں اضافے کی خبریں درست نہیں، پاور ڈویژن
اسلام آباد(نامہ نگار،آئی این پی)پاور ڈویژن نے ملک میں بجلی مہنگی کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ بجلی کے ٹیرف میں اضافے کی خبریں درست نہیں۔ پاور ڈویژن نے واضح کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی کی قیمتیں بڑھانے کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے چلنے والے خبریں بے بنیاد ہیں۔