ن لیگ کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل ہوگا نواز شریف، شہباز شریف خطاب کرینگے

 ن لیگ کی مجلس عاملہ کا اجلاس کل ہوگا  نواز شریف، شہباز شریف خطاب کرینگے

لاہور(آن لائن)مسلم لیگ (ن)کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس کل(ہفتہ )کو ہوگا،سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی کی مجلس عاملہ کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا جس کے مطابق اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوگا جس میں پارٹی قائد نواز شریف ،وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے علاوہ سینئر قیادت شرکت کرے گی۔

اجلاس سے نواز شریف اور شہباز شریف خطاب کریں گے ،اجلاس میں پارٹی کے قائم مقام صدر کا انتخاب ہوگا ،سینٹرل ورکنگ کمیٹی پارٹی صدر کے باضابطہ انتخاب کے لیے جنرل کونسل اجلاس کی تاریخ کا اعلان کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں