پٹرول اور ڈیزل پر 80روپے لٹر تک لیوی:عوام پر بوجھ مرحلہ وار منتقل ہوگا

 پٹرول اور ڈیزل پر 80روپے لٹر تک لیوی:عوام پر بوجھ مرحلہ وار منتقل ہوگا

اسلام آباد(کامرس رپورٹر)وفاقی بجٹ میں پٹرولیم مصنوعات پر 20 روپے لیوی بڑھانے کی تجویز دے دی گئی جس کے تحت آئندہ مالی سال میں 1281 ارب روپے اکٹھے کیے جائیں گے لیکن اس لیوی کا بوجھ مرحلہ وار عوام پر منتقل کیا جائے گا۔

 پٹرولیم مصنوعات  پر لیوی 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے فی لٹر کرنے کی تجویز ہے جس کو مرحلہ وار بڑھایا جائے گا،پٹرول اور ڈیزل پر لیوی ساٹھ روپے سے بڑھا کر 80 روپے ، لائٹ ڈیزل آئل ، ہائی اوکٹین اور ای ٹین گیسولین پر لیوی 50 روپے سے بڑھا کر 75 روپے کرنے کی تجویز ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں