پاکستان ، آئندہ سال ترقی کی شرح 3 فیصد رہے گی:فچ

پاکستان ، آئندہ سال ترقی کی شرح 3 فیصد رہے گی:فچ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بین الاقوامی ادارے فِچ ریٹنگز کے مطابق پاکستان میں آئندہ مالی سال کے دوران ترقی کی شرح تین فیصد رہے گی۔

فچ ریٹنگز کے مطابق  پاکستان میں آئندہ مالی سال میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 12 فیصد اور شرح سود 16 فیصد تک آنے کی توقع ہے ۔ فچ کے مطابق فروری میں انتخابات کے بعد سے پاکستان کی ادائیگیوں کی صورتحال مسلسل بہتر ہو رہی ہے ۔ عالمی ادارے کے مطابق برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کے 0.3 فیصد تک آنے کی امید ہے اور بہتر زرعی پیداوار بھی اس میں مدد کر رہی ہے ، پچھلے سال برآمدات اور درآمدات میں فرق جی ڈی پی کا ایک فیصد تھا۔فچ ریٹنگز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد آئی ایم ایف سے معاہدے کی امیدبہتر ہے ۔فچ ریٹنگز کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے مالی سال مالیاتی اہداف حاصل ہونا واضح نہیں۔عالمی ادارے کے مطابق حکومتی اقدامات سے بیرونی ادائیگیوں پر دباؤکم ہوگا مگر ترقی کی شرح توقع سے کم رہ سکتی ہے ۔فچ ریٹنگز کے مطابق زرمبادلہ کے نظام میں بہتری سے بیرون ملک سے ترسیل زر میں بہتری آئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں