ن لیگ اور گورنر سندھ سستی شہرت کیلئے اونٹ پر بیان بازی کررہے ،شازیہ مری

ن لیگ اور گورنر سندھ سستی شہرت کیلئے  اونٹ پر بیان بازی کررہے ،شازیہ مری

سانگھڑ (نمائندہ دنیا)پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور گورنر سندھ سستی شہرت کے لئے اونٹ پر بیان بازی کررہے ہیں ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اونٹ کے واقعہ کی وڈیو دیکھ کر بہت دکھ ہوا کیونکہ میرے حلقے میں واقعہ ہوا تھا اس لئے فوری طور پر میں نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جس شخص کا اونٹ تھا وہ پولیس کے پاس نہیں گیا اور نہ ہی کسی قسم کی رپورٹ درج کرائی ،مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں