قومی اسمبلی:اسد قیصر اور شازیہ مری میں لفظی جھڑپ

قومی اسمبلی:اسد قیصر اور  شازیہ مری میں لفظی جھڑپ

اسلام آباد( آ ئی این پی) قومی اسمبلی میں سابق سپیکر اسد قیصر اور شازیہ مری کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی ،ڈپٹی سپیکر نے معاملے کو رفع دفع کرا دیا۔

 شازیہ مری نے کہا کہ اس شخص کو فلسطین کا چیمپئن بنا کے پیش کیا جارہا ہے جس نے لندن کے میئر کے الیکشن میں ایک مسلمان کو سپورٹ نہیں کیا تھا ،عمران نیازی نے گولڈ سمتھ کو سپورٹ کیا تھا ، اسد قیصر نے کہا کہ جو بات شازیہ مری کر رہی ہیں وہ حقائق کے منافی ہے ۔ان کو شرم آنی چاہیے ،جس پر تحریک انصاف کے ممبران نے پیپلز پارٹی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جس پر شازیہ مری نے کہا کہ اگر انہوں نے گولڈ سمتھ کو سپورٹ نہیں کیا تھا تو بتائیں،اگر آپ جھوٹی داستان نائیں گے تو ہمیں بھی بات کرنی پڑے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں