بلاول بھٹو کی زیرصدارت پی پی پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس حکومت سے معاہدے پر بریفنگ

بلاول بھٹو کی زیرصدارت  پی پی پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس  حکومت سے معاہدے پر بریفنگ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کا بجٹ منظوری میں حکومت کی حمایت کا فیصلہ ،بلاول بھٹو کی زیر صدارت اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کو حکومت سے مذاکرات بارے طے شدہ معاہدے پر اعتماد میں لیا گیا۔

 نوید قمر اور شازیہ مری نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ دے گی، ن لیگ اور پی پی کے درمیان حکومت سازی پر معاہدہ ہوا تھا۔ پی پی اور حکومت کے درمیان مذاکراتی ادوار ہوئے ، وزیراعظم ،وزرا مذاکرات میں شریک ہوئے ۔نوید قمر نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات میں مطالبات سے آگاہ کیا، چاروں صوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی مشاورت سے بنانے کا فیصلہ ہوا تھا ، شازیہ مری نے کہا کہ ممبران نے اپنے اپنے حلقوں کی مشکلات سے آگاہ کیا۔ یہ ایک جمہوری عمل ہے ، اعلی قیادت نے ممبران کو حکومت سے مذاکرات پر اعتماد میں لیا۔ ہم حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے ان کو وعدے وفا کرنے کا موقع دیں گے ۔ اجلاس میں حکومت کی یقین د ہا نیوں کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں