سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس،جوائنٹ سیکرٹری صنعت وپیداوارتبدیل

سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس،جوائنٹ سیکرٹری صنعت وپیداوارتبدیل

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)حکومت نے وفاقی سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس کنٹرول اور جوائنٹ سیکرٹری وزارت ریلوے و صنعت وپیدوار کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات جاری کردیئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے احکامات کے مطابق وفاقی سیکرٹری اینٹی نارکوٹکس کنٹرولکیپٹن (ر)منیر اعظم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 اور وفاقی سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ر)خرم آغاکو اینٹی نارکوٹکس ڈویژن کااضافی چارج دیدیا گیاہے ،تقرری کے منتظر گریڈ20کے افسر سجاداحمدکوجوائنٹ سیکرٹری وزارت ریلوے ، ان لینڈ ریونیو سروس کے افسرنثار احمد کو جوائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت وپیدوار تعینات کردیاگیاجبکہ جوائنٹ سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوار کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ،گریڈ18کے افسر ڈپٹی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن عبدالقدیر اور محمد وقار عظیم کو پنجاب حکومت میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، مزیدبرآں ڈی جی پاکستان پوسٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ایڈمن اور پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختونخوا سرکل کے تبادلے وتعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں،ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل پاکستان پوسٹ شکیل احمد کے احکامات کے مطابق گریڈ20کے افسر و پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختونخوا نثار محمد خان کوڈائریکٹوریٹ جنرل آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل ایڈمن ڈائریکٹوریٹ آفس احسان اللہ کو پوسٹ ماسٹر جنرل خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں