خوشاب،قصور،جام پور میں ٹریفک حادثات،10افراد جاں بحق،19زخمی

خوشاب،قصور،جام پور میں ٹریفک حادثات،10افراد جاں بحق،19زخمی

خوشاب،قصور،جام پور(تحصیل رپورٹر،نیوز ایجنسیاں)خوشاب،قصور اور جام پور کے علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق ، 19 زخمی ہوگئے ۔

 خوشاب راولپنڈی روڈ پر سنگھا پمپ سٹاپ کے قریب تیز رفتار مسافر وین بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سوار کو کچلتے ہوئے سڑک کنارے کھڑے ڈمپر سے جاٹکرائی۔ حادثے میں دومرداور دو خواتین موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے ، مسافر وین نواحی گائوں تلوکر سے خوشاب آرہی تھی۔ریسکیو 1122 اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہر آباد منتقل کردیا ۔ قصور دیپالپور روڈ پر کیلوں کے سٹاپ کے قریب بس حادثے میں دو بچوں سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے ۔ ایک عورت شدید زخمی ہوگئی ،جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ہیڈ سلیمانکی سے تھا ۔ لاشوں اور زخمی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ جام پورکے علاقے تھانہ کوٹ مٹھن کے قریب ٹرک اور وین میں تصادم سے 3افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ۔حادثہ موٹرسائیکل سوار کو بچاتے پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور منتقل کردیا گیا ،4زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں