قلات ، سڑک کنارے بم دھماکا ایک سکیورٹی اہلکار شہید

قلات ، سڑک کنارے بم دھماکا  ایک سکیورٹی اہلکار شہید

قلات( این این آئی)قلات میں سڑک کنارے بم دھماکے سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور 4زخمی ہو گئے ۔

 لیویز حکام کے مطابق منگل کو قلات کے علا قے میمونکی میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور چار شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علا ج و معالجے کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلا ع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکٹھے کر کے مزید کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں