پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی،عاشورہ کے بعد بجلی بلوں پر احتجاج

پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی،عاشورہ  کے بعد بجلی بلوں پر احتجاج

لاہور (نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے باہر عوامی اسمبلی کا انعقاد کیا، رکن صوبائی اسمبلی اعجاز شفیع نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں پی ٹی آئی کے فارم 45کے مطابق جیت کے دعویدار 25ارکان نے حلف اٹھایا جن میں حافظ ذیشان رشید، حاجی کریم اور ندیم بارا بھی شامل تھے ،اجلاس میں حکومت کی ناقص کارکردگی اور مہنگائی کے خلاف قراردادیں پیش کی گئیں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور الیکشن کمیشن سے استعفیٰ کے مطالبہ پر مبنی قراردادیں بھی پیش کی گئیں،اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر نے کہا فارم 45کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ہماری 192نشستیں ہو گئی ہیں، فارم 45والی حکومت جلدی واپس آرہی ہے ، دو سے تین ماہ میں ہماری نشستیں ہمیں واپس مل جائیں گی۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے لوگوں کے گھر برباد ہوگئے ہیں، چچا بھتیجی ٹیرف ٹیرف کھیل رہے ہیں،عاشورہ کے بعد ہم بجلی کے بلوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے ۔بعدازاں اپوزیشن کی عوامی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا،اجلاس کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں