آج اور کل پنجاب بھرمیں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

لاہور(این این آئی )محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے آج اور کل (پیر،منگل)کو پنجاب بھرمیں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔
شمال مشرقی/جنو بی بلوچستان ،جنو ب مشرقی سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہاہے کہ محرم پر جلوسوں کی انتظامیہ موسمی شدت کو مدنظر رکھ کر حفاظتی تدابیر اختیار کرے ،خستہ حال چھتوں پر مجالس سے گریز کیا جائے ۔ریسکیو ادارے الرٹ رہیں۔ ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ، دریائوں اور ندی نالوں کی کراسنگ سے ممکنہ حد تک گریز کیا جائے ، ندی نالوں کنارے بستیوں کے مکین خاص طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔