ٹیوٹا کورس کیلئے طلبا کی تعداد 40 ہزار کرینگے: مریم نواز

ٹیوٹا کورس کیلئے طلبا کی تعداد 40 ہزار کرینگے: مریم نواز

لاہور(اے پی پی،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کسی قوم کا اصل اثاثہ اس کے نوجوان ہوتے ہیں اور خاص طور پر ہنر مند نوجوان جو کہ کسی قوم یا مملکت میں مثبت تبدیلی کا سبب بنتے ہیں۔

ورلڈ یوتھ سکلز ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا نوجوان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،ہنر مند نوجوان ہی ہماری سرمایہ کاری اور اثاثہ ہیں۔ چیف منسٹر ڈویلپمنٹ انیشی ا یٹو کے تحت ٹیوٹا کورس کے لیے طلبا کی تعداد 40 ہزار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو دنیا کی ترقی کے لئے درکار مہارتوں سے روشناس کرانا چاہئے اس کے علاوہ طلبا کے لئے آئی ٹی مڈل ٹیک،میٹرک ٹیک، انٹر میڈیٹ ٹیک متعارف کرارہے ہیں تاکہ نوجوانوں میں ہنر مندی کا جذبہ پیدا ہوسکے اور طلبا تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر مندی خاص طور پر آئی ٹی کے شعبہ میں مہارت حاصل کر کے اس کے ذریعے ملک وقوم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکیں۔ اس سلسلہ میں پنجاب حکومت نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں