حکومت نے پابندی کے معاملے پراعتماد میں نہیں لیا، متحدہ

 حکومت نے پابندی کے معاملے پراعتماد میں نہیں لیا، متحدہ

لاہور(سیاسی رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ حکومت ایک سیاسی جماعت پر پابندی لگانے جارہی ہے، اس کے متعلق تفصیلی جائزہ لینا چاہئے۔

اپنے ایک بیان میں شجاعت حسین نے کہا کہ حکومتی فیصلے کے ملکی سیاست پر دوررس نتائج مرتب ہوں گے _حکومت کو سپریم کورٹ میں ثابت کرنا ہو گا کہ اس کا اقدام درست تھا، انہوں نے مزید کہاکہ سیاسی قوتوں پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ سب سے پہلے ملکی معیشت اور عام آدمی کی مشکلات کے بارے میں سوچیں۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کاکہناہے کہ آج کی صورتحال کی ذمہ دار تحریک انصاف کو سمجھتے ہیں۔ترجمان ایم کیوایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم کیو ایم کوملک کی سیاسی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور ساری صورتحال کی ذمہ دارتحریک انصاف کو سمجھتی ہے۔ تحریک انصاف کی ملک مخالف پالیسیاں، غیرجمہوری اور سخت رویہ صورتحال کا ذمہ دار ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کو حکومت نے اعتماد میں لیا اور نہ ہی مشاورت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں