ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام کی منظوری، 50کروڑ بجٹ مختص

ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام کی منظوری، 50کروڑ بجٹ مختص

اسلا م آباد(نیوز رپورٹر)وفاقی حکومت نے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ نے ڈیجیٹل اتھارٹی کے قیام کیلئے 50کروڑ روپے بجٹ مختص کردیا۔

اتھارٹی سوشل میڈیا اور ویب چینلز سمیت ڈیجیٹل کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل معیشت کیلئے قانون وضوابط بنائے گی۔ اتھارٹی کا مقصد سوشل وڈیجیٹل میڈیا اور ڈیجیٹل اکانومی، کمیونیکیشن کی ریگولیشن، رجسٹریشن، لائسنسنگ اور نگرانی کرنا ہے ۔ حکومت نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے ڈیجیٹل میڈیا و سوشل میڈیا کی نگرانی اور قواعد وضوابط و نگرانی کے معاملات الگ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی سوشل و ڈیجیٹل میڈیا پر ملک اور ریاست کے خلاف پراپیگنڈا ، جعلی اکاؤنٹس اور ویب سائٹس کیلئے غیر قانونی سرگرمیوں ، غیر اخلاقی جرائم کے خلاف کارروائی کرے گی جس کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں