این ایف سی:دو سال میں آدھا وفاقی بجٹ صوبوں کو منتقل

اسلام آباد(دنیا نیوز) آئندہ 2 برسوں میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کے محاصل وفاقی بجٹ کا نصف تک پہنچ جائیں گے ، جو 39.4فیصد سے بڑھ کر 48.7فیصد ہو جائیں گے ۔
وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2027 تک وفاق سے صوبوں کو محاصل 10 ہزار 350 ارب روپے تک پہنچ جائیں گے ، دستاویزکے مطابق 2026-27 تک این ایف سی ایف ایوارڈ کے تحت صوبوں کو بجٹ کا 48.7 فیصد ملے گا، اور 21 ہزار 218 ارب بجٹ سے صوبوں کو 10 ہزار 350 ارب روپے منتقل ہونگے ۔ 2025-26 میں صوبوں کو وفاقی بجٹ کا 44.3 فیصد این ایف سی ایوارڈ کا حصہ 8ہزار 921ارب روپے دیئے جائیں گے ، رواں مالی سال صوبوں کو بجٹ کا 39.4 فیصد این ایف سی ایوارڈ کے تحت منتقل ہوگا۔