ایس آئی ایف سی اجلاس ،کراس سیکٹورل معاملات کا جائزہ

ایس آئی ایف سی اجلاس ،کراس سیکٹورل معاملات کا جائزہ

اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)ایس آئی ایف سی کی10ویں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف کراس سیکٹورل معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات نے کی ۔

اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء، وفاقی سیکرٹریز، صوبائی چیف سیکرٹریز اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی، اجلاس کے بعد جاری اعلا میہ کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں تمام صوبوں،آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کی جانب سے کراس سیکٹورل پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا ، متعلقہ وزارتوں نے ایس آئی ایف سی کے دائرہ کار میں اہم شعبوں میں منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیشرفت کی رپورٹ پیش کی ۔متعلقہ وزارتوں نے مستقبل کی کوششوں کو آگے بڑھانے کے لئے تفصیلی لائحہ عمل بھی پیش کیا ۔اجلاس کے دوران وفاقی اور صوبائی سٹیک ہولڈرز نے ترجیحی شعبوں میں مختلف اقدامات سے متعلق اہم کراس سیکٹورل معاملات پر اتفاق رائے کا اظہار کیا ،صوبوں نے ایس آئی ایف سی کے تحت مختلف اقدامات کی تکمیل کے لئے مثبت کردار ادا کیا، جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے حکومت کے نقطہ نظر کو مکمل طور پر اُجاگر کیا گیا ،کمیٹی نے آئندہ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں اعلیٰ قیادت سے درکار فیصلوں کیلئے بھی راہ ہموار کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں