شیخ وقاص اکرم، بھائی اور والدہ کے خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج

شیخ وقاص اکرم، بھائی اور والدہ کے  خلاف جعلسازی کا مقدمہ درج

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اینٹی کرپشن پنجاب نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم، ان کے بھائی اور والدہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ اے ایس آئی جاویدشوکت تھانہ اینٹی کرپشن فیصل آباد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

 ایف آئی آر 18جولائی کو تھانہ اینٹی کرپشن ریجن ضلع فیصل آباد میں درج کی گئی۔مقدمے میں محکمہ مال کے ملازمین بھی نامزد ہیں۔مقدمے کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے دھوکہ دہی اور جعلسازی سے زمین اپنے اور دیگر اہل خانہ کے نام کروائی۔ شیخ وقاص اکرم نے ایک خاتون کا جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ بنوایا اور جعلی سرٹیفکیٹ پر60 کنال 16مرلے اراضی فرنٹ مین کے نام انتقال کرائی اور پھر 2014 میں فرنٹ مین سے 50 کنال 8 مرلے اراضی اپنے اور خاندان کے نام کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں