9مئی :پنجاب حکومت کا 57ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجو ع

9مئی :پنجاب حکومت کا 57ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجو ع

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )پنجاب حکومت نے نو مئی کے ملزموں کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔درخواست میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کو فریق بنایا گیا۔

 پنجاب حکومت نے پراسیکیوٹر جنرل کے ذریعے   درخواست دائر کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ فہرست میں موجود ملزموں کو نوٹس جاری کرکے ضمانت مسترد کی جائے ۔بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید احمد سمیت 57 ملزموں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی، انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے ملزموں کی ضمانت منظور کی تھی، انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں