دھرنا کے دوران گرفتار جماعت اسلامی کے رہنما ، کارکن رہا

دھرنا کے دوران گرفتار جماعت اسلامی کے رہنما ، کارکن رہا

لاہور (سیاسی رپورٹرسے )وفاقی حکومت سے طے پانے والے معاملات کے نتیجے میں دھرنے کے دوران گرفتار جماعت اسلامی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو پنجاب میں رہا کردیا گیا۔

 مقامی رہنماؤں اور ورکرز کی رہائی وفاقی حکومت کی سفارش پر پنجاب حکومت نے کی ،جماعت اسلامی کی قیادت نے تصدیق کی ہے کہ لاہور میں تمام کارکن رہا ہو چکے ہیں،گزشتہ رات کچھ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا تھا ،وہ بھی رہا ہو چکے ہیں۔رہنما جماعت اسلامی عبدالعزیز عابد کا کہنا ہے کہ ہمارے  کارکن رہا ہو چکے ہیں ،اب گرفتاری نہیں کی جاتی مگر روانہ ہونے والی بسوں کو تھانے میں بند کیا جاتا ہے ،اس وقت بھی منصورہ کے باہر نظر رکھنے کے لئے پولیس افسر موجود ہیں۔احمد سلمان بلوچ نے بتایا کہ ہمارے جو ملتان کے کارکن 16 ایم پی او کے تحت قید تھے ، ان کو ہائیکورٹ نے رہا کیا ، لاہور کے پرچے بھی کورٹ سے خارج کرائے ہیں۔ مجھ پر ایک ایف آئی آر باقی ہے جو خارج نہیں ہو سکی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں