اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ وزارت داخلہ کے ماتحت کرنیکی منظوری
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم آفس کے احکامات کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیرانتظام محکمہ سے وزارت داخلہ کے ماتحت کرنے کی منظوری اور اثاثہ جات، واجبات، بجٹ، ملازمین اور ریکارڈ ایک ماہ میں وزارت داخلہ کو منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے ، احکامات کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی وزارت داخلہ کو منتقلی کا عمل فوری شروع کیا جائے ۔