گھیراؤ جلائو کیس :5ملزموں کی ضمانت کنفرم ، 5 کی خارج
لاہور(اپنے خبر نگار سے )انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ اور جلائو گھیراؤ کے مقدمہ میں حاجرہ نیازی سمیت 26 ملزموں کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی۔
عدالت نے ضمیر احمد جھیڈو سمیت5ملزموں کی عبوری ضمانت کنفرم جبکہ امجد سہیل نیازی ، عمر مقصود سمیت پانچ کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی ۔عدالت نے 26 ملزموں کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے ملزموں کو ہدایات کیں کہ اپنی بے گناہی کا کوئی ثبوت ہے تو پولیس کو پیش کر دیں ۔ عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پانچ ملزموں کی ضمانتیں خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔ عمر مقصود ، اظہر حسین ،عقیل ، جواد خالد ، امجد سہل خان کی ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے پانچ ملزموں کی عبوری ضمانت کنفرم کر دی اوردو لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ضمیر احمد جھیڈو ایڈووکیٹ اور محمد اکرم ایڈووکیٹ ، شنیلا روٹ ،شامین شاہد اور نوشین شاہد کی عبوری ضمانت کنفرم کرنے کا حکم دیا گیا ۔