9مئی پرجوڈیشل کمیشن بنانیکی ضرورت نہیں:عظمیٰ بخاری

9مئی پرجوڈیشل کمیشن بنانیکی ضرورت نہیں:عظمیٰ بخاری

لاہور(سٹاف رپورٹر، نیوزایجنسیاں)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے کی ضرورت نہیں، تمام کیسز اوپن اینڈ شٹ ہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پشاور ہائیکورٹ نے لکھ کر دیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام خلاف قانون ہے۔ پی ٹی آئی والے جوڈیشل کمیشن والا ہتھوڑا استعمال کر کے ریلیف لینا چاہتے ہیں۔9 مئی کا وا قعہ ایک دم نہیں ہوا، اس کے پیچھے عمران خان کے 70 جلسے ، لانگ مارچ اور زہریلی تقریریں تھیں۔ثانیہ زہرہ قتل کیس میں ایک بچی کے قتل کو خود کشی کا رنگ دیا گیا، سسرال نے کہا بچی نے گلے میں خود پھندا لیا۔فرانزک ٹیسٹ سے ثانیہ زہرہ کا قتل ثابت ہو چکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ کا کام صرف اپنے آقا کو خوش کرنا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو تو اتنے ووٹ نہیں ملے جتنے انہوں نے دھرنے دئیے ہیں۔ دھرنا امیر، کراچی میں دھرنا دے کر جماعت اسلامی کا امیر بن گیا ہے۔چیئرپرسن سوشل پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ فرانزک ٹیسٹ سے ثانیہ زہرہ کا قتل ثابت ہو چکاہے، کسی اثرو رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔ انکا کہنا تھا یہ ٹیسٹ کیس ہے میری عدالتوں سے درخواست ہے کہ ثانیہ زہرہ کے قاتلوں کو سزا دی جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں