امام مسجد نبویؐ کی گورنرہاؤس آمد ، بادشاہی مسجد میں نماز مغرب کی امامت کی
لاہور(سپیشل رپورٹر،سیاسی نمائندہ)امام مسجد نبوی ؐ ڈاکٹر صلا ح بن محمد البدیر نے گورنرہاؤس میں گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔۔۔
گورنرنے ان کا پرتپاک استقبال کیااور کہاکہ ان کی آمد باعث مسرت ، اعزاز کی بات ہے ۔ امام مسجد نبویؐ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے گورنر ہائوس کی جامعہ مسجد میں نماز ظہر کی امامت کی اورپاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔بعد ازاں ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے بادشاہی مسجد میں نمازمغرب کی امامت کی ،اس موقع پرعوام کا جم غفیر امڈ آیا۔ چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری ان کا پر جوش استقبال کیا۔ امام مسجد نبوی ؐ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر آج جامعہ اشرفیہ لاہور میں نماز عشا پڑھائیں گے ۔