’’بدلیں گے نظام، خوشحال ہو گا پاکستان‘‘ عوام پاکستان پارٹی کا منشور جاری
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں بننے والی نئی جماعت’’عوام پاکستان پارٹی‘‘نے اپنا 40 صفحات پر مشتمل انگریزی زبان میں تحریری منشور جاری کر دیا۔
منشور میں ہم سب کا پاکستان ، بچوں اور نوجوانوں کا مستقبل، صحت، معاشی خودمختاری، عدل و انصاف کا قیام، امن و امان، زراعت و غذائی تحفظ، پانی کے ذخائر اور پائیدار توانائی، تعلیم، ٹیکنالوجی، خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی، موسمیاتی تبدیلی سمیت متعدد مسائل پر قابو پانے کے لئے اپنا وژن پیش کیا گیاہے تحریری منشور میں کہا گیا ہے کہ ’’بدلیں گے نظام، خوشحال ہو گا پاکستان‘‘کے وژن کے تحت مفاد عامہ کیلئے جدوجہد کی جائے گی ۔