نواز شریف کے اعلان پر بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟

نواز شریف کے اعلان پر بجلی صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟

لاہور(دنیا نیوز)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی جانب سے بجلی کے بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف کے اعلان کے بعد صارفین کو بجلی بلوں میں ملنے والے ریلیف کے اعداد و شمار منظر عام پر آگئے ۔

نواز شریف کے اعلان کے بعد بجلی صارفین کے بلوں میں 38 فیصد تک کمی ہو گی، 18 ہزار 551 روپے بل ادا کرنے والے کو اب 11 ہزار 495 روپے ادا کرنے پڑیں گے ۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد بجلی کے ٹیرف اور ٹیکس میں بھی واضح کمی ہو گی۔ذرائع کے مطابق نوازشریف کے اعلان کے بعد لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 48 لاکھ 44 ہزار 50 صارفین کو ریلیف ملے گا۔لیسکو کے صارفین کی تعداد 65 لاکھ سے زائد ہے ، لیسکو کے 49 لاکھ گھریلو صارفین ہیں، 500 یونٹس تک کا بنیادی ٹیرف ریٹ 37 سے 38 روپے فی یونٹ ہے ، 14 روپے ریلیف ملنے سے یونٹ 24 روپے کا ہوجائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں