بلوچستان:چاغی میں بجلی کھمبوں سے بندھی 5 لاشیں برآمد

بلوچستان:چاغی میں بجلی کھمبوں سے بندھی 5 لاشیں برآمد

چاغی(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع چاغی میں بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پانچوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

،پولیس کے  مطابق چاغی میں دالبندین کے علاقے میں مغربی بائی پاس کے قریب سے 5 افراد کی گولیوں سے چھلنی بجلی کے کھمبوں سے بندھی لاشیں ملی ہیں جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے لاشوں کو سول ہسپتال دالبندین منتقل کردیا جبکہ بجلی کے کھمبوں سے لٹکی لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔لیویز ذرائع نے بتایا کہ پانچوں افراد کو گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سے متصل آبادی والے علاقے میں بجلی کے کھمبوں سے رسیوں کے ساتھ باندھا گیا تھا، تمام افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔بلوچستان پولیس نے 5 افراد کی لا شیں ملنے کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں