کوئٹہ:کانگو وائرس سے متاثر مریض دم توڑ گیا

کوئٹہ:کانگو وائرس سے متاثر مریض دم توڑ گیا

کوئٹہ (اے پی پی)کوئٹہ کا رہائشی مریض کانگووائرس سے انتقال کرگیا۔

فاطمہ جناح انسٹیٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیزز کی انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی 42سالہ محمد اقبال جو کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ کے رہائشی ہے کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کے  نمونے ٹیسٹ کیلئے بھیجے گئے جو پازیٹو آئے تھے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق جمعہ کو محمد اقبال کانگو وائرس کے باعث انتقال کرگیا ۔بلوچستان میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 19ہوگئی جبکہ رواں سال کے دوران کانگووائرس سے متاثرہ 5افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں