شمالی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3خوارج ہلاک

شمالی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3خوارج ہلاک

راولپنڈی(دنیا نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 3 خوارج دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا۔

آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 3 خوارج ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے ،سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ادھر صدر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں 3 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،صدرنے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک خوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے ،پوری قوم فتنہ خوارج کے خلاف متحد اور اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں