سوشل میڈیا ایپس کئی روز بعد بحال

 سوشل میڈیا ایپس کئی روز بعد بحال

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ) ملک میں کئی ماہ سے جاری انٹرنیٹ کے مسائل بالآخر حل ہونا شروع ہو گئے جس کے بعد سوشل میڈیا ایپس بحال ہو رہی ہیں ،ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہو گیا۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ صارفین کو سوشل میڈیا ایپس بالخصوص ٹوئٹر (ایکس) کے استعمال میں شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ گزشتہ کئی روز سے واٹس ایپ پر بھی وائس میسجز، تصاویر اور ویڈیوز ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہی تھیں۔انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست ہونے کے باعث ملک بھر میں آن لائن کاروبار سے منسلک لاکھوں افراد کو شدید پریشانی کا سامنا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں