حکومت بلوں میں بڑے ٹیکسوں کا مسئلہ حل کرے ، تھنک ٹینک

 حکومت بلوں میں بڑے ٹیکسوں کا مسئلہ حل کرے ، تھنک ٹینک

لاہور (دنیا نیوز )معروف تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے تین چار ماہ سے بجلی کے بڑے بل آئے ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘تھنک ٹینک ’’میں میزبان مریم ذیشان کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا۔

 کہ پرابلم ہماری یہ ہے کہ ہم مسئلے حل نہیں کرتے ،بل میں جو دس دس گیارہ ٹیکس ہیں ،حکومت کو چاہئے پہلے اس مسئلہ کو حل کرے ،یہ وہی مثال ہے کہ ایک طرف جوتے مارتے جائو،دوسری طرف کہو اس کو زیادہ چوٹ نہ لگنے دینا، دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر سلمان غنی کا کہنا تھا کہ ہم اس پروگرام میں یہ بات مسلسل کررہے ہیں کہ بجلی کے بل حکومت کیلئے خیر کا باعث نہیں،بجلی کے بلوں نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ،نواز شریف نے جو اعلان کیا ہے یہ خوش آئند ہے ،بڑے فیصلوں میں نوازشریف کا اعزاز ہے ، نوازشریف مسلسل  ان پر پریشر ڈال رہے تھے ،جب تک آئی پی پیز کا حل نہیں ہوگا،بجلی کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔معروف تجزیہ کار ڈاکٹر رسول بخش رئیس کاکہنا تھا کہ میراخیال یہ ہے کہ یہ اعلان ایک پاپولیزم ہے جو ابھی تک ملک کے اندر جاری ہے کہ اگر آپ 45 ارب روپے کے ترقیاتی اخراجات کاٹ کر عوام کوریلیف دیتے ہیں جو مستقبل کی سرمایہ کاری ہے آپ اس کو تباہ کررہے ہیں،یہ عارضی ریلیف ہے ،آپ کو اصل مسئلے کی طرف آنا ہوگا، معروف تجزیہ کار رشید صافی کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ نوازشریف نے ملک کی سب سے بڑی آبادی والے صوبے کی عوام کو ریلیف دیا ہے ،میں حیران ہوں کہ نواز شریف بڑا سیاسی لیڈر ہوکر پنجاب تک محدود ہوگیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں